Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور دھماکے میں شہید ہونیوالا محمد یوسف دہشت گرد نہیں : آئی جی پنجاب

لاہور دھماکے میں شہید ہونیوالا محمد یوسف دہشت گرد نہیں : آئی جی پنجاب
March 29, 2016
لاہور (92نیوز) گلشن اقبال پارک بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والا یوسف دہشت گرد نہیں۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے میڈیا کے سامنے اپنا بیان دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے پولیس لائنز میں ڈولفن فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو امن وامان فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے ہی ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونے والا یوسف دہشت گرد نہیں تھا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ایک روز قبل سانحہ کے عینی شاہد عدنان کا انٹرویو نشر کیا تھا جس کے مطابق خودکش حملہ آور یوسف نہیں بلکہ کوئی اور تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ عوام دہشت گردوں پر نظر رکھیں‘ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کر ہی دم لیں گے۔