Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور دھماکے میں دس سے بارہ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا : ابتدائی رپورٹ

لاہور دھماکے میں دس سے بارہ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا : ابتدائی رپورٹ
July 24, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور دھماکے میں دس سے بارہ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا خود کش حملہ آور کی عمر سولہ سے اٹھارہ سال کے درمیان تھی جبکہ دھماکے میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ بھی استعمال کئے گئے

تفصیلات کےمطابق فیروزپورروڈ پر واقع ارفع کریم ٹاورکے قریب دھماکے کے فوری بعد اس کی نوعیت کاپتہ نہیں تھا، بعدمیں پولیس حکام نے خودکش دھماکے کی تصدیق کی، پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آورکی عمرسولہ سےاٹھارہ سال تھی۔ دھماکے میں دس سے بارہ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا، ڈی آئی جی حیدر اشرف کے مطابق پولیس کو ٹارگٹ کیاگیا،جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ دھماکے کے بعد قانون نافذکرنے والے اداروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی۔ اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔

دھماکے کے بعددھماکے کی جگہ کے  قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ پاک آرمی نے علاقے کاکنٹرول سنبھال لیا۔