Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور دھماکا،جاں بحق الیاس اقبال شادی کی پہلی سالگرہ بھی نہ دیکھ سکا

لاہور دھماکا،جاں بحق الیاس اقبال شادی کی پہلی سالگرہ بھی نہ دیکھ سکا
July 25, 2017

لاہور(92نیوز)فیروز پور روڈ دھماکے میں جاں بحق ہونےوالا الیاس اقبال اپنی شادی کی پہلی سالگرہ بھی نہ دیکھ سکا۔ اپنے بڑے بھائی کی مدد کرانے کے لیے سبزی منڈی گیا جہاں خود کش بمبار کی بھینٹ چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وہ بد نصیب بیوی جس کا خاوند خودکش دھماکےکی نظر ہو گیا خاوند کی موت کی خبر سن کر بیوی اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی جبکہ اہل علاقہ بھی غم سے نڈھال ہو گیا۔  علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ الیاس اقبال  ملنسار اور دوسرے کی مدد کرنے والا شخص تھا۔ الیاس اقبال 6 بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور لاڈلا تھا،الیاس اقبال کی شادی کو ایک سال بھی نہ گزرا تھا کہ وہ اس سے پہلے ہی وہ دھماکے میں جاں بحق ہو گیا۔


Share itفافاس