Sunday, September 25, 2022

لاہور : دوبچے گھوڑوں کےتالاب میں پراسرار طور پر ڈوب کر جاں بحق ،شہباز شریف نے رپورٹ طلب کر لی

لاہور : دوبچے گھوڑوں کےتالاب میں پراسرار طور پر ڈوب کر جاں بحق ،شہباز شریف نے رپورٹ طلب کر لی
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں دو بچے گھوڑوں کے تالا ب میں پراسرار طور پر ڈوب کر جاں بحق ہو گئےوزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ پر افسوس کا اظہار پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کےمطابق ریس کورس کلب کا لیبر انچارج معمول کے مطابق صبح ڈیوٹی پر پہنچا توگھوڑوں کو نہلانے والے تالاب میں بچوں کی لاشیں دیکھ کر دھل گیا قطب شیر نے بتایا کہ اس نے لاشیں دیکھتے ہیں پولیس کو اطلاع کر دی۔ بچوں کی لاشیں تالاب سے نکالی گئیں جن کی شناخت شفاقت اورعبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کی عمریں سات سے آٹھ سال کے درمیان ہیں بچے گوندل چوک کے ر ہائشی اور جمعرات سے لاپتہ تھے افسوسناک واقعہ کی خبر والدین کوملی تو ان پر قیامت گزر گئی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعہ کو حادثہ کا نتیجہ قرار دیا ہےبچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوﺅں سمیت اس بات پر تفتیش کی جائیگی کہ بچوں کو زیادتی کے بعد تو قتل نہیں کیا گیا۔