Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

لاہور: دلکش رنگارنگ برائیڈال فیشن شو، نئی ابھرتی ہوئی ماڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک

لاہور: دلکش رنگارنگ برائیڈال فیشن شو، نئی ابھرتی ہوئی ماڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک
May 20, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں ایک دلکش رنگارنگ برائیڈال فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کرتے ہوئے جلوے بکھیرے۔ مقامی ہوٹل میں سجایا گیا شادی بیاہ کی مناسبت سے فیشن شو جس میں نئی ابھرتی ہوئی ماڈلز نے دو ڈریس ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے شائقین سے داد سمیٹی۔ شوخ رنگ کی شیروانی پہنے دولہا اور اس پر موتیوں کی مالا دولہے کی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگا رہی تھی۔ ساڑھی، فراک، چوڑی دار پاجامے، غرارے اور لہنگے پر جڑے خوبصورت نگنیے ماڈلز کی دلکشی کو مزید دلکش بنا رہے تھے۔ دلکش گولڈن تلے کی کڑھائی والے ملبوسات اور اس پر خوبصورت زیورات پہنے ماڈلز ریمپ پر واک کرتے ہوئے اپنے حسن کے جلوے بکیھرتی رہیں۔