Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: دس سالہ لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

لاہور: دس سالہ لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
May 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں دس سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں پیش آیا۔ ملزم شہباز خانیوال کا رہائشی اور متاثرہ لڑکی  کے گھر میں ہی مقیم تھا۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ  گھر میں ہی موجود تھے کہ بچی کےشور مچانے پر واقعے کا انکشاف ہوا جس پر اسے پکڑ کر پولیس کو اطلاع  دی گئی جس نے آکر ملزم کو گرفتار کر کے  مقدمہ درج کر لیا۔ بچی کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔