Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: دس سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

لاہور: دس سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
June 30, 2017

 

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ظلم اور بربیت کی ایک اورداستان رقم کردی گئی ،شالامارکے علاقے میں 10 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانے کے بعد قتل کر دیاگیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے  میں جمع کروادی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے شالامار میں درندگی کا ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں 10 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو کرسی پر رسیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا اور اسکا بھائی بھی زخمی حالت میں پایا گیا جسے چھریوں کےوارکرکے زخمی کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو کس نے اور کس طرح قتل کیااس بارے میں تفتیش کی جارہی ہے اورزیادتی کے بارے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا ۔  بچی اپنی دادی کے ساتھ کے  عمر پارک میں رہائش پذیر تھی اور لوگوں کے گھروں میں  کام کاج کر کےدادی اور اپنے بھائی کا پیٹ پالتی تھی۔

بچی کی دادی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے والد تنویر نے دوسری شادی کررکھی  ہے اوربچی کو باپ اوراس کی سوتیلی ماں نے قتل کیا ہے

پولیس نے بچی کی دادی شریفاں بی بی کہ مدعیت میں  مقدمہ درج کرکے کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ایس پی سول لائن علی رضا کے مطابق  بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی زیادتی کے بارے میں حتمی اندازہ لگایا جا سکے گا ۔