Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: دبئی جانے والے طیارے کے پچھلے پروں میں ڈینٹ، طیارہ تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ

لاہور: دبئی جانے والے طیارے کے پچھلے پروں میں ڈینٹ، طیارہ تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ
April 19, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) شاہین ایئرلائن کا پاکستان کی فضائی تاریخ میں ایک اور کارنامہ، لاہور سے دبئی جانے والے طیارے کے پچھلے پروں میں ڈینٹ پڑ گئے جنہیں نکالنے میں تین گھنٹے لگ گئے۔ سارا کام لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر ہی کیا گیا۔ پاکستان کی قومی اور نجی ایئرلائن کمپنیوں کے پاس موجود اکثر طیارے عمر رسیدہ ہیں اسی لیے پاکستان کی فضائی تاریخ میں اکثر اوقات عجیب وغریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ آج شاہین ایئرلائن کا اے تھری ٹو زیرو ایئربس ٹائپ کا ایک طیارہ دن گیارہ بج کر تیس منٹ پر لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن اچانک پتہ چلا کہ جہاز کے پچھلے پروں میں تو ڈینٹ پڑے ہوئے ہیں۔ سول ایوی ایشن حکام نے مرمتی کام کے بغیر جہاز کو اڑانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس طرح لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر تین گھنٹوں تک عجب صورت حال رہی۔ انجینئرز طیارے کے ڈینٹ نکالنے میں مصروف رہے جبکہ مسافر سفر شروع ہونے کا انتظار کرتے رہے۔ آخرکار طیارے کے پروں میں پڑے ڈینٹ نکالنے کے بعد اسے اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔ یاد رہے کچھ عرصہ پہلے شاہین ایئرلائن کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹیکنیکل خرابی کے باعث انتہائی خطرناک حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا تھا۔ اس جہاز کا پائلٹ شراب کے نشے میں دھت پایا گیا تھا۔