Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : دبئی جانیوالی پرواز کےٹوائلٹ سے6 کلو ہیروئن برآمد

لاہور : دبئی جانیوالی پرواز کےٹوائلٹ سے6 کلو ہیروئن برآمد
July 30, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کے ٹوائلٹ سے چھ کلو ہیروئن برآمدہونے پرایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق دبئی جانیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے دوسو تین کو ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہونا تھا لیکن اطلاع ملنے پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے جہاز کو روک لیا ۔ جہاز کی تلاشی لی گئی جس کے ٹوائلٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی چھ کلو ہیروئن برآمد ہوگئی ۔ منشیات برآمد ہونے کے بعد تمام مسافروں کی تلاشی لی گئی ائیر پورٹ انتظامیہ نے جہاز کے تمام مسافروں سے تفتیش کی جس کے بعد ایک مسافر کو حراست میں لے لیا گیاجس نے سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیاہے۔