Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: خودکش دھماکےکےبعد حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

لاہور: خودکش دھماکےکےبعد حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
July 25, 2017

لاہور(92نیوز)لاہورمیں  فیروز پور روڈ پر ہونے والے  دھماکے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں محکمہ داخلہ،سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کےنمائندے شامل ہوں گے۔دوسری طرف خود کش دھماکے کے بعد حساس اداروں نے اردگرد کے کیمروں سے 22 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔ ادھر  بند روڈ سے حساس اداروں نے  کالعدم تنظیم کا دہشت گرد  بھی گرفتارکرلیا  ہے۔