Monday, December 11, 2023

لاہور، خاتون کا سروسز اسپتال کے ڈاکٹرزپردوران آپریشن زیادتی کرنے کا الزام

لاہور، خاتون کا سروسز اسپتال کے ڈاکٹرزپردوران آپریشن زیادتی کرنے کا الزام
November 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں خاتون نےسروسز اسپتال کے ڈاکٹرز پر دوران آپریشن زیادتی کرنے کا الزام عائد کر دیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن زیادتی کی ہے ۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کرلیا۔ خاتون کی جانب سے الزام عائد کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروالیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے پر تفتیش جاری ہے ۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیااور ایم ایس سروسز اسپتال سے رپورٹ طلب کرلی ۔ترجمان محکمہ صحت  کے مطابق پرنسپل ’سمز‘ ڈاکٹر محمود ایازکی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ثاقب ظفر نے انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی میں پروفیسر آف گائنی روبینہ سہیل اورکنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آف فرانزک عارف رشید بھی شامل ہیں ۔ ادھر پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایاز نے واقعے کو خاتون کی غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر زیادتی کرنےکے کوئی شواہد نہیں ملے ، متاثرہ خاتون کے سیمپلز فرانزک لیب بھجوا دئے ہیں،  انکوائری رپورٹ کل تک مکمل کر لی جائے گی۔