Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: خاتون اور 2 بچے پراسرار ہلاک ہوگئے

لاہور: خاتون اور 2 بچے پراسرار ہلاک ہوگئے
January 17, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں خاتون اور دو بچے پراسرار ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

گرین ٹاؤن کے رہائشی عثمان نے دو شادیاں کررکھی تھیں۔ عثمان کے مطابق اس کی اہلیہ عائشہ کا فون آیا کہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گھر پہنچ کر بار بار دروازہ کھٹکھٹایا، دروازہ نہ کھلنے پر اسے توڑا تو بیوی اور دونوں بچے مردہ حالت میں پڑے تھے۔

پولیس کو فوری اطلاع کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آ سکیں گے۔ تینوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، پولیس نےبیان بدلنے پر خاتون کے شوہر عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔