Wednesday, September 28, 2022

لاہور ، خاتون اور اس کے بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا

لاہور ، خاتون اور اس کے بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا
لاہور (92 نیوز) لاہورمیں دہرے قتل کی واردات کے دوران تیز دھار آلے سے خاتون اور اسکے بیٹے کوقتل کر دیا گیا۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں گھر کے اندر دہرے قتل کی واردات ہوئی۔  پولیس کے مطابق تیز دھارآلے سے ادیبہ فاروق نامی خاتون اور اس کے بیٹے عمر فاروق کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیں۔ فرانزک ٹیموں نے بھی تمام تر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق  پولیس  نے گھر میں موجود بچے پر شبہ ظاہر کیا تھا۔ تاہم اب کہانی میں نیا موڑآگیاہے جب غیر متعلقہ فرد کے گھر میں داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔ پولیس یہ سراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ گھرمیں داخل ہونے والا غیرمتعلقہ شخص کون تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دہرے قتل کی واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی ہے۔