لاہور : حساس اداروں کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے تین افراد گرفتار

لاہور(92نیوز)لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں میں مقامی تاجر سعد الرحمٰن جگرانوی، اس کا بھائی اسد الرحمٰن جگرانوی اور نجی یونیورسٹی کا پروفیسر محمد طاہر شامل ہیں۔
ملزموں کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے جنہیں گلبرگ کے علاقہ سے گرفتار کر کے ممنوعہ لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزیدتحقیقات کی جا رہی ہیں۔