Saturday, July 27, 2024

لاہور : حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک اور دہشت گردگرفتار

لاہور : حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک اور دہشت گردگرفتار
April 26, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کر لیا،دہشت گرد کی گرفتاری پہلے سے گرفتاراسکے ساتھی کی نشاندہی پر عمل میں آئی۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا نام طاہر فاروقی اور تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے جسے کینٹ کے علاقہ آر اے بازار میں کی جانے والی ایک کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ طاہر فاروقی کو چند روز قبل بھٹہ چوک سے گرفتار ہونے والے اسکے مبینہ دہشت گرد ساتھی عابد معاویہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انٹیلی جینس ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر فاروقی دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔