Monday, October 3, 2022

لاہور: حساس اداروں کی اطلاع پر نواں کوٹ میں پولیس کا سرچ آپریشن، دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور: حساس اداروں کی اطلاع پر نواں کوٹ میں پولیس کا سرچ آپریشن، دو مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے جن کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر نواں کوٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے تمام راستے سیل کر دیئے گئے۔ ایک ہوٹل کی تلاشی کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت جبران اور اخلاق الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا۔