Saturday, July 27, 2024

لاہور ، جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن اور ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں نے بزرگ شہری کو پیٹ ڈالا

لاہور ، جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن اور ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں نے بزرگ شہری کو پیٹ ڈالا
April 2, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں گرمی کی شدت بڑھی تو پولیس اہلکاروں کا پارہ بھی چڑھ گیا ۔ جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن اور ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پر بزرگ شہری کو پیٹ ڈالا ۔

  واقعہ منظر عام پر آیا تو آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔

 اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا  ۔