Thursday, September 29, 2022

لاہور ، جوہر ٹاؤن سے ملنے والی چار لاشوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور ، جوہر ٹاؤن سے ملنے والی چار لاشوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن سے ملنے والی چار لاشوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنستا بستا خاندان اجڑ گیا۔ گزشتہ روز گھر سے میاں بیوی اور دو معصوم بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں رضوان بٹ، سمیرا ، ارسل اور ابوبکر شامل ہیں۔ ایک ہی خاندان چاروں افراد کی نماز جنازہ علی الاصحبح جوہر ٹاون میں ادا کی گئی۔ واقعے کی تحقیقات ایس پی صدر معاذ ظفر کر رہے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی اوربچوں کی ہلاکتیں گیس استری کے بند نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئیں۔