Thursday, February 9, 2023

لاہور، جناح اسپتال گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی نعش برآمد

لاہور، جناح اسپتال گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی نعش برآمد
لاہور (92 نیوز) لاہور کے جناح اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار موت واقعہ ہوئی۔ گجرات سےتعلق رکھنے والی ڈاکٹر عروشہ گائنی وارڈٹو میں تعینات تھیں۔ عروشہ نورین علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پوسٹ گریجوایشن کی طالبہ تھیں اور اسپتال کے گرلز ہاسٹل میں مقیم تھیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کے جسم  پر بظاہرتشدد کا  کوئی نشان نہیں  تھا اور نہ ہی  کمرے سے  نشہ آور گولیاں اور زہریلا مواد ملا ،جن  سے ثابت ہو کہ ڈاکٹر نے انکا استعمال کر کے خودکشی کی۔ عروشہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا گیا تاہم ورثا نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ انتظامیہ نے ان کی درخواست قبول کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ ادھر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ  طلب کر لی ۔