Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: جناح اسپتال سے 2دن کی بچی اغوا، والدین کے احتجاج پر بچی کے اغوا کا مقدمہ درج

لاہور: جناح اسپتال سے 2دن کی بچی اغوا، والدین کے احتجاج پر بچی کے اغوا کا مقدمہ درج
March 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے جناح اسپتال سے دو دن کی بچی  کو اغوا کر لیا گیا۔ بچی کے والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔ نومولود کو جناح اسپتال کے نرسری وارڈ سے اغوا کیا گیا۔ بچی کے والد کا نام صابر اور والدہ کا نام سونیا ہے اور ان کا تعلق ساہیوال سے ہے۔ بچی کے اغوا پر والدین نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ گزشتہ چند روز میں  جناح اسپتال کے بچہ وارڈ سے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔