لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں جلسہ کیلئے پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں ، ہاتھوں میں چوڑیاں اور پارٹی پرچم کے رنگوں والے ملبوسات کے ساتھ بھرپور انداز میں شرکت کریں گی ۔
تحریک انصاف کی کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کی محبت میں پارٹی پرچموں کی سلائی بھی خود کی ہے ، خواتین کارکنان کا کہنا ہے الیکشن سے پہلے ہی کل کے جلسے میں ن لیگ کی وکٹیں اڑ جائیں گی۔