Saturday, January 28, 2023

لاہور جلسے میں دس پندرہ ہزار سے زائد لوگ شریک نہیں ہوئے ، شبلی فراز

لاہور جلسے میں دس پندرہ ہزار سے زائد لوگ شریک نہیں ہوئے ، شبلی فراز

لاہور(92 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے لاہور کے جلسے میں دس پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ شریک نہیں ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے 92  نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لاہور والوں نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا، یہ لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکے، حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم کے جلسے کیلئے 6ہزار اہلکاروں کی سکیورٹی دی گئی۔