Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: جشن عید میلاد النبی ﷺ  منانے کیلئے تیاریاں جاری

لاہور: جشن عید میلاد النبی ﷺ  منانے کیلئے تیاریاں جاری
December 11, 2016

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں جشن میلادالنبی ﷺ منانےکےلئے تیاریاں جاری ہیں،کہیں گلیاں سجائی جا رہی تو کہیں بازاروں کو روشن کرنے کے لئے رنگ برنگی روشنیاں لگائی جا رہی ہیں۔ ایسے میں خانہ کعبہ اورمسجد نبویﷺ کے ماڈلز بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آقائے دوجہاں محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن منانے کے لئے قریہ قریہ نگر نگر تیاریاں کی جاری ہیں۔ لاہور میں بھی گلیوں، بازاروں اور عمارتوں کو سجایا جا رہا ہے۔ ہر طرف آمد مصطفٰے مرحبا مرحبا کے جھنڈے اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خاتم النبین ﷺ  سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے وہ سجاوٹ کر رہے ہیں۔

حضور نبی کریم ﷺ  سے اپنی محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے خانہ کعبہ اور مسجدنبویﷺ سمیت گنبد خضرا کے ماڈلز بھی بازاروں میں رکھے گئے ہیں۔ شمع رسالت کے پروانوں کا کہنا ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ کی ولادت کا جشن پوری عقیدت واحترام سے منائیں گے۔

عاشقان مصطفٰے آج اور کل لاہور کے مختلف علاقوں میں جلوس نکالیں گے۔  شام کے بعد درودوسلام کے نذرانے لبوں پر سجائے مشعل بردار ریلیاں بھی نکالی جائیں گے جبکہ رات کے وقت مختلف مقامات پر سینکڑوں پاؤنڈ کے کیک بھی کاٹیں گے عاشقان رسول ﷺ کا کہنا تھا کہ جب تک دم میں دم ہے وہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عالی شان طریقے سے مناتے رہیں گے۔