Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: تمباکو نوشی سے سالانہ 70لاکھ افراد سانس کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں: طبی ماہرین

لاہور: تمباکو نوشی سے سالانہ 70لاکھ افراد سانس کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں: طبی ماہرین
December 14, 2016

لاہور (92نیوز) پاکستان میں سگریٹ اور تمباکو نوشی کی وجہ سے سالانہ ستر لاکھ لوگ سانس کی نالیوں کی تنگی کے دائمی مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں پینتالیس لاکھ افراد اس بیماری کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چیسٹ سوسائٹی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف جمال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنا ہوگا۔ تمباکو نوشی کی وجہ سے متاثرہ شخص منہ، سانس اور خوراک کی نالی کے علاوہ مثانے کے کینسر میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

اس موقع پر سروسز ہسپتال کے پروفیسر کامران چیمہ نے بتایا کہ روزانہ پندرہ سگریٹ پینے والے شخص کی عمر دس سال کم ہو جاتی ہے جبکہ ایک گھنٹہ شیشہ پینے سے ایک سو بیس سگریٹ کی نکوٹین انسان کے اندر چلی جاتی ہے۔