Thursday, September 29, 2022

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ کی کیبل کاٹ دی گئی

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ کی کیبل کاٹ دی گئی
لاہور (92نیوز) لاہورمیں تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ کی کیبل کاٹ دی گئی جس سے پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ سیل بند ہو گیا۔ کارکنوں نے الزام لگایاہے کہ ٹیلی فون کاکنکشن بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاﺅن میں واقع چیئرمین سیکرٹریٹ کی کیبل کاٹی گئی ہے۔ کارکنوں کے مطابق کیبل کاٹے جانے سے پارٹی کا مانیٹرنگ سیل بند ہو گیا ہے اور ہم مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں سے محروم ہو گئے ہیں۔ چیئرمین سیکرٹریٹ میں موجود کارکنوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ سیل کے کام کے حوالے سے اپنے رہنماﺅں کو آگاہ کرتے تھے۔ کارکنوں نے بتایا کہ ٹیلی فون کا کنکشن بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ باربار فون کرنے کے باوجود کنکشن بحال نہیں کئے جا رہے۔