Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنیوالی خواتین کیلئے ایڈوائزری جاری

لاہور: تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنیوالی خواتین کیلئے ایڈوائزری جاری
May 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں ہونے والے جلسے می شرکت کرنے والی خواتین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے جلسہ میں شرکت کرنے والی خواتین کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین کارکن جلسے میں چھوٹے بچے لانے سے گریز کریں۔ گرمی شدید ہو سکتی ہے اس لیے خواتین پانی بھی اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جلسے کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے اس لیے خواتین کھانے کی مختلف اشیاء بسکٹ، بھنے ہوئے چنے، پانی کی بوتلیں اپنے پاس ضرور رکھیں تاکہ جلسے کا دورانیہ طویل ہونے کی صورت میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گرمی شدید ہونے کی صورت میں سر ڈھانپنے کیلئے تولیہ بھی ساتھ رکھیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔