لاہور: تحریک انصاف اور ن لیگ کے جلسے، بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ، ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور اور اوکاڑہ میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا مگر این اے ایک سو بائیس اور ایک سو چوالیس میں کارکنوں کا جوش وخروش کم نہ ہو سکا۔
این اے ایک سو بائی، این اے ایک سو چوالیس اور پی پی ایک سو سینتالیس میں کل ضمنی الیکشن ہو گا۔ انتخابی قواعد وضوابط کے مطابق رات بارہ بجے الیکشن مہم ختم ہو چکی ہے۔
الیکشن مہم کے ختم ہونے سے قبل لاہور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جبکہ این اے ایک سو چوالیس اوکاڑہ میں تمام امیدواروں نے اپنی برتری ثابت کرنے کے لئے جلسے کئے جن میں کارکنوں کی طرف سے بھرپور جوش وخروش کا مظاہرہ کیا گیا۔
کارکنوں کا یہ جوش انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہا۔ انتخابی دفاتر میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔