Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، بند روڈ پر ناکہ بندی کے دوران بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی

لاہور: تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، بند روڈ پر ناکہ بندی کے دوران بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی
August 25, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور پولیس نے شہر میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی۔ پولیس نے بند روڈ پر ناکہ لگا کر شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بارود سے بھری ایک گاڑی پکڑ لی۔ اس گاڑی میں بارودی مواد کی چودہ بوریاں موجود تھیں۔ پولیس نے گاڑی کے ڈارئیور سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سمیع اللہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ گاڑی کراچی سے لے کر لاہور پہنچا ہے۔