Saturday, July 27, 2024

لاہور: تاجروں نے نائنٹی ٹونیوز کی کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا اورنئے آنے والے اخبار کا خیرمقدم بھی کیا

لاہور: تاجروں نے نائنٹی ٹونیوز کی کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا اورنئے آنے والے اخبار کا خیرمقدم بھی کیا
February 18, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور کے تاجروں نے 92 نیوز کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا اور 92 نیوز کے آنے والے اخبار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخبار بھی چینل 92کی طرح عوامی مسائل کی نشاندہی کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق گلبرگ سنٹر لاہور کی تاجر برادری نے 92 نیوز کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور کیک کاٹا تاجروں کا کہنا تھا کہ 92 نیوز نے جس طرح دو سال کے قلیل عرصے میں اپنا نام بنایا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ 92 نیوز کا اخبار بھی اپنا نام بنائے گا۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ جس طرح 92 چینل کی یہ انفرادیت ہے کہ اس نے متوازن رپورٹنگ اور بے لاگ تجزیئے پیش کرکے جس طرح اپنا مقام بنایا ہے اسی طرح آنے والا اخبار بھی حق اور سچ کی بات کرے گا ۔ تاجروں نے امید ظاہر کی کہ 92 نیوز کا آنے والا اخبار عوام کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کرے گا۔