Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے 2افراد زخمی

لاہور : بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے 2افراد زخمی
April 7, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کے نتیجے میں  دو افراد زخمی ہوگئے فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو  نیوز نے حاصل کر لی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام پورہ میں بھتہ خوروں نے دوکاندار حماد پر فائرنگ  کی جس  کے نتیجہ میں  دونوجوان زخمی ہو گئے جبکہ بھتہ خور علی بائو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نےحاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد  با آسانی بھاگ رہے ہیں اہل علاقہ کے  مطابق بھتہ خوروں نے  دوکاندار سے ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور بھتہ نہ ملنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔