Friday, September 30, 2022

لاہور، بھاٹی گیٹ میں 3 کمسن موٹر سائیکل سوار ٹرک تلے آکر جاں بحق

لاہور، بھاٹی گیٹ میں 3 کمسن موٹر سائیکل سوار ٹرک تلے آکر جاں بحق
لاہور (92 نیوز) لاہورمیں بھاٹی گیٹ کے علاقے پیر مکی میں تیز رفتار ٹرک نے تین کمسن موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گوالمنڈی کے رہائشی عمران کا 12 سالہ لڑکا دو دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا، پیر مکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔ تینوں دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔ لاہور، بھاٹی گیٹ ، 3 کمسن موٹر سائیکل سوار ، ٹرک تلے ، جاں بحق ، 92 نیوز جاں بحق ہونے والوں میں ارسلان،احمد اور اختر شامل ہیں۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا، حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، جس کو بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔