Sunday, December 10, 2023

لاہور: بڑا میچ مگر شائقین ٹکٹس نہ ملنے پر مایوس  

لاہور: بڑا میچ مگر شائقین ٹکٹس نہ ملنے پر مایوس  
September 11, 2017

لاہور (92 نیوز) بڑے میچ کی بڑی تیاریاں جاری ہیں مگر شائقین ٹکٹس نہ ملنے پر مایوس ہی رہے۔ پنجاب بینک کی مخصوص برانچوں میں ٹکٹ نایاب ہوگئے۔

آزادی کپ سیریزکی لاہور میں ٹکٹس دینےکیلئے پنجاب بینک کی مخصوص شاخیں اتوارکوبھی کھلی رہیں۔

مگر یہ برانچیں کھلنے کا شائقین کو کیا فائدہ؟ وہ ٹکٹس سے محروم تھے، محروم ہی رہے۔ لاہور مین بلیوارڈ گلبرگ میں ٹکٹس کے خریداروں کی تعداد انتہائی کم رہی۔

پنجاب بینک کی شاخوں سے پانچ سو اور پچیس سو کے ٹکٹس کی عدم دستیابی کے باعث شائقین مایوس نظر آئے اور سستے ٹکٹس کیلئے اصرار کرتے رہے۔