Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: بوسید ہ مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن جاں بحق

لاہور: بوسید ہ مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن جاں بحق
July 25, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں آج ہونے والی بارش سے ایک بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی جس سے دو کمسن بہن بھائی ملبے تلے دب کر موت کی آغوش میں چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں گھر میں موجود تین بہن بھائی ملبے کے نیچے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں سمیت ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان بھی موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم نوسالہ بچی علیزہ اور تین سالہ دائم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت حالیہ بارشوں کی وجہ سے گری ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں ۔