لاہور بورڈ کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کے امتحانات شروع
لاہور (92 نیوز) لاہور بورڈ کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہو گئے۔
لاہور میں ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد طلباو طالبات انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حصہ لے رہیں۔ 92ہزار طلبا اور 97 ہزار سے زائد طالبات امتحانات میں حصہ لی رہی ہیں۔ لاہور میں امیدواروں کیلئے 462 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
قصور میں لڑکیوں کے لیے 37 ، لڑکوں کے لئے 32 ، شیخوپورہ میں لڑکیوں کے 33 اور لڑکوں کے 25 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران امتحانی اوقات امتحانی مراکز کے باہر دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کی گئی ہے۔ امتحانی عملے کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوائی گئی ہے۔ طلبہ کو ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے پر بچوں کو بٹھایا گیا۔