Saturday, October 1, 2022

لاہور بلیوز نے نیشنل ٹی 20 کپ پر قبضہ جما لیا

لاہور بلیوز نے نیشنل ٹی 20 کپ پر قبضہ جما لیا

راولپنڈی ( 92 نیوز ) لاہور بلیو ز نیشنل ٹی 20 کپ کے فیصلہ کن معرکے میں لاہور وائٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کپ پر قبضہ جما لیا۔
راولپنڈی مین نیشنل ٹی 20 کپ لاہور بلیوز اور لاہور وائٹس کے مابین کھیلا گیا جس میں لاہور بلیوز نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 128 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ لاہور وائٹس کی جانب سے کپتان سلمان بٹ نے 62 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل نے 20 ، عمر یامین 15 ، عمر اکمل نے 5 ، آصف ذاکر نے 9 اور سمیع اسلم نے 8 رنز بنائے ۔
لاہور بلیوز کی جانب سے عاطف جبار نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا
جواب میں 128 رنز کے تعاقب میں لاہور بلیوز کی جانب سے نوجوان کھلاڑی امام الحق نے شاندار فیفٹی اور تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے 33رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔