Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: باراتیوں سے بھری وین ٹائر پھسلنے سے گندے نالے میں گر گئی، خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

لاہور: باراتیوں سے بھری وین ٹائر پھسلنے سے گندے نالے میں گر گئی، خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
July 27, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں باراتیوں سے بھری وین گندے نالے میں گر گئی۔ اہل علاقہ نے وین میں سوار خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔ وین ٹاؤن شپ سے باراتیوں کو لیکر لیاقت آباد شادی ہال میں آئی تھی، واپسی پر نالے کے کنارے ٹوٹے ہونے کے باعث وین کا ٹائر پھسلا اور وہ نالے میں جا گری۔ موقع پر موجود اہل علاقہ نے گاڑی کے پچھلا شیشہ توڑ کر خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔ نالے کی تعمیر پچھلے چھے سالوں سے جاری ہے اور تین ماہ قبل بھی اسی نالے میں رکشہ گرنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔