Tuesday, December 6, 2022

لاہور ، بادامی باغ میں بھکاری بچے کی میت چوری کرکے بھیک مانگتے پکڑا گیا

لاہور ، بادامی باغ میں بھکاری بچے کی میت چوری کرکے بھیک مانگتے پکڑا گیا

لاہور (92 نیوز) لاہور کے قبرستانوں میں میتیں بھی محفوظ نہ رہیں۔ بادامی باغ میں بھکاری بچے کی میت چوری کرکے بھیک مانگتے پکڑا گیا۔

 کفن چور تو ملامت کے حق دار تھے ہی اب میت چوری کا دھندا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ لاہورکے علاقے بادامی باغ میں قبر سے بچے کی میت چوری کرکے بھیک مانگتا شخص پکڑا گیا۔

شجاع الرحمان کے بیٹے کو مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ بھکاری نے قبر سے میت چرائی اور چوک میں رکھ کر روزگار کا ذریعہ بنا لیا۔

 پولیس نے درخواست پر بھکاری کو حراست میں لے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں شجاع الرحمان نے بتایا کہ اس کے ہاں سات سال بعد بیٹاپیدا ہوا تھا جو زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔