Monday, October 3, 2022

لاہور : اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ضلعی حکومت کی طرف سے سات روزہ تقریبات کا آغاز

	لاہور : اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ضلعی حکومت کی طرف سے سات روزہ تقریبات کا آغاز
لاہور(92نیوز)آرمی پبلک سکول کے شہدا کی قربانی کو یاد کرنے کیلئے ضلعی حکومت کی سات روزہ تقریبات کا آغازہو چکا ہے لاہور میں سکول کے بچوں نے اپنے شہید بہن بھائیوں کو مختلف طریقوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کےمطابق اے پی ایس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، شرکاءنے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں ،بچوں نے ٹیبلو پیش کیا جس میں سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کے اندوہناک واقعہ کی منظر کشی کی گئی۔ شہدا کی قربانی کو یاد کرنے والے طلبہ نے دہشتگردوں کیخلاف ہمیشہ متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دہشتگردوں کے ظلم کا شکار ہونیوالوں کی یاد منانے کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ قوم کے معمار ان ملک دشمنوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔