Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کرپشن کا گڑھ بن گیا

لاہور : ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کرپشن کا گڑھ بن گیا
August 31, 2015
لاہور (92نیوز) ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کرپشن کا گڑھ بن گیا۔ سائلین کی مشکلات کے سدباب کی بجائے ہر معاملے میں رشوت طلب کی جانے لگی۔ عوامی نمائندوں سے مایوس شہری کہتے ہیں الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے الٹا خوار کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں ایل ڈی اے کا عملہ سرعام کرپشن کرنے لگا۔ اہل علاقہ کے مطابق گھروں کی ٹرانسفر تین سے چار بار ہونے کے بعدایل ڈی اے عملہ قانون کو جواز بنا کر بلیک میل کرتا ہے جبکہ انہی پلاٹوں کے عوض ایل ڈی اے کو پہلے ہی لاکھوں روپے فیس کی مد میں ادائیگی کر چکے ہیں۔ لاہور کی دیگر سکیموں کی طرح گجر پورہ ہاوسنگ سکیم میں بھی عوام کے پلاٹوں کی فائلوں میں سے قیمتی کاغذات کو غائب کر کے ان سے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا کہ اپنے قانونی حق کیلئے ایل ڈی اے دفتر کے چکر لگا کر تھک گئے ہیں لیکن افسران بات سنتے ہیں اور نہ ہی علاقے کے منتخب نمائندے۔ ایل ڈی اے حکام اس مسئلے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ گجرپورہ کی عوام کے نمائندہ ایم پی اے چودھری شہباز سے جب عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون ہمیشہ کی طرح بند ہی ملا۔