Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

لاہور ایئرپورٹ کی ریکی کرتا ہوا ہیلی کیم پکڑا گیا، کیمرے کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کی کوششیں جاری

لاہور ایئرپورٹ کی ریکی کرتا ہوا ہیلی کیم پکڑا گیا، کیمرے کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کی کوششیں جاری
May 18, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ایئرپورٹ کی ریکی کرتا ہوا ہیلی کیم پکڑا گیا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے کارروائی شروع کر دی۔ ہیلی کیم کے کیمرے کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہیلی کیم  اڑانے والے کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔ حکام نے شہریوں سے مدد کی اپیل کر دی۔ منگل کی رات لاہور ایئرپورٹ کی ریکی کرتا ہوا ایک ہیلی کیم دیکھا گیا۔ ایئرپورٹ پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  کچھ دیر کوشش کے بعد ہیلی کیم کو پکڑ لیا۔ سیاہ رنگ کے ہیلی کیم  میں نصب کیمرے کی ریکارڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کا ہیلی کیم ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک کلومیٹر کی رینج تک اڑایا جا سکتا ہے۔ ہیلی کیم میں نصب کیمرے کی ریکارڈنگ براہ راست اس مشین میں ریکارڈ ہوتی ہے جو دور کھڑے آپریٹر کے پاس موجود ہوتا ہے۔ ہیلی کیم کے آپریٹر کا سراغ نہیں مل سکا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے مقامی پولیس کو بھی واقعہ سے آگاہ کر دیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے بھی ہیلی کیم آپریٹر کا سراغ لگانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔