Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
June 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ لاہورایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے سکس ڈبل ٹو کے ذریعے اسلحہ کی بڑی تعداد لاہور لائی گئی تاہم مسافرسخت سکیورٹی دیکھ پر سامان ایئرپورٹ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ سامان سے چار ہزار چھ سو گولیاں اور گولیوں کے آٹھ سو خول برآمد ہوئے۔ کسٹم حکام نے ڈی سی کسٹمز معظم اور سپرنٹنڈنٹ عبدالشکور خان کی نگرانی میں سامان اور گولیاں قبضے میں لے لیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔