Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ایئرپورٹ پر ٹیکسز کی مد میں فراڈ کی تحقیقات شروع

لاہور ایئرپورٹ پر ٹیکسز کی مد میں فراڈ کی تحقیقات شروع
April 6, 2016
لاہور (92نیوز) ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ پر ٹیکسز کی مد میں فراڈ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز نے پی آئی اے کو بھیجے گئے ایف آئی اے کے مراسلے کی نقل حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے فراڈ میں ملوث ہونے کی تحقیقات ایف آئی اے کا کارپوریٹ کرائم سرکل کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے پی آئی اے سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ایمبارکیشن ٹیکس اور سکیورٹی فیس سمیت تین مختلف کیٹیگریز میں پی آئی اے ملازمین کی جانب سے لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف ہوا تھا۔ ٹیکس فراڈ کی نشان دہی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔ ایف آئی اے نے ٹیکس فراڈ کی تحقیقات ملک کے دیگر ایئرپورٹس تک پھیلانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے ملازمین مسافروں سے پورے پیسے وصول کرتے ہیں۔ کچھ سرکاری خزانے میں جمع کراتے ہیں جبکہ باقی پیسے اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں۔