Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار
June 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  لاہور اورگردونواح میں بارش سے موسم خوش گوارہوگیا،ساتھ ہی لیسکوکے ڈیڑھ سوفیڈربھی ٹرپ کرگئے۔ لاہور  اورگردونواح میں تیزہواؤں کیساتھ بارش نے فطرت کے سارے رنگ نکھار دیے ، تیزہواؤں کے ساتھ آسمان سے برسنے والی بوندیں  چھینٹے بنیں تو گرد کی تہیں صاف کردیں۔ شدید بارش سے پتہ پتہ دھلااور سڑکوں پرجمی گرد کی تہ ہٹی تو شفاف ماحول میں حدنگاہ پھیلتی ہی چلی گئی ، جہاں باران رحمت سے موسم خوشگوارہواوہیں لیسکو کاترسیلی نظام بھی بری طرح متاثرہوا۔ بارش کی وجہ سے لیسکوکے ڈیڑھ سوسے زائدفیڈرٹرپ کرگئے اور مختلف علاقوں کی بجلی بند ہوگئی جس سے صارفین  کوپریشانی کاسامناکرناپڑا۔شہرکے نشیبی علاقوں میں بارش کاپانی کھڑاہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اور فیصل آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش برسنے کے امکانات ہیں۔