Thursday, October 6, 2022

لاہور اور کراچی میں باران رحمت نے شہریوں کو نہال کر دیا

لاہور اور کراچی میں باران رحمت نے شہریوں کو نہال کر دیا
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور اور کراچی میں بارش نے شہریوں کو نہال کردیا ، کراچی میں شہری موسم انجوائے کرنے سی ویو پہنچے جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے برسنے والے بادلوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ کراچی کے سی ویو پر موسم کے مزے لیتے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی ہو اور بارش برسے تو اس کا اصل مزہ تو سمندر کی لہروں میں ہی آتا ہے ۔ دوسری طرف باغوں کے شہر لاہور میں بھی بارش نے موسم تبدیل کر دیا  ، شدید گرمی کی لہر تھم گئی  ،  شہر میں وقفے وفقے سے برسنے والے بادلوں اور ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی  دونوں شہروں میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگوں نے  خدا کا شکر ادا کیا ۔