لاہور اور مردان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 8 ملزم گرفتار

لاہور (92 نیوز) لاہور اور مردان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، 8 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی۔
لاہور سیشن کورٹ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے 7 ملزم گرفتار کرکے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔
ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹرپل ٹو سمیت 5 پسٹل اور ایک ہزار سے زائد گولیاں پکڑی گئیں۔
ادھر مردان میں بھی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا کارندہ محمد یعقوب پکڑا گیا۔
اسلام آباد میں اسلحے کے اسمگلر کو بھی گرفتار کرلیا گیا، گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد ہوا۔