Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات: پاک فوج اور رینجرز نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں

لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات: پاک فوج اور رینجرز نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں
October 10, 2015
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس اور پی پی ایک سو سنتالیس لاہور میں انتخابی عملے کو سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے جبکہ پاک فوج اور رینجرز نے حلقے میں ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں این اے این سو بائیس اور پی پی ایک سو سنتالیس کے ضمنی الیکشن کیلئے فوج اور رینجرز کی کڑی نگرانی شروع ہو گئی ہے۔ پریذائیڈنگ افسروں اور دیگر عملے کو بھی تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک آرمی کے جوان تعینات ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی بھرپور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انتخابی دنگل سے قبل ہی پاک فوج کے افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل چکے ہیں۔ این اے ایک سو بائیس اور پی پی ایک سو سنتالیس میں بھرپور انتخابی مہم تو ختم ہوگئی اور آج وقفے کا دن ہے۔ کل کے مقابلے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی تیاریاں مکمل ہیں تاہم حلقے میں فوج کی تعیناتی کے باعث اس مرتبہ زیادہ ہلہ گلہ کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔