Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور اور اس کے گردو نواح میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے چودہ گھنٹے تک بند رہی

لاہور اور اس کے گردو نواح میں دھند کے ڈیرے، موٹر وے چودہ گھنٹے تک بند رہی
December 24, 2016

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح میں دھند کے ڈیرے موٹر وے چودہ گھنٹے تک بند رہی ۔ شہر میں بھی ہوا ٹریفک کا برا حال گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہری چکرا کر رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات اچانک ایسی دھند چھائی جیسے ہر شئے نے سفید چادر اوڑھ لی ہوصبح بھی یہی عالم رہا حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر وے کو تو بند کیا گیا ہی تھا ساتھ ہی شہر میں چلنے والی ٹریفک انتہائی سست رہی کینال روڈ دھرمپورہ  وحدت روڈ جیل روڈ مال روڈ سمیت تمام بڑی شاہراﺅں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ انڈرپاسز بھی نہ بچ سکے اور شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے۔ شام کو دھند کم ہونے پر چودہ گھنٹے بعد موٹر وے کوبالآخر کھول دیا گیا  لیکن پھر بھی حد نگاہ چالیس سے پچاس میٹر رہی جس پر موٹر وے پولیس کی جانب سے احتیاط سے ڈرائیونگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک دھندکی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ کئی روز تک بارش کی بھی کوئی نوید نہیں سنائی گئی۔