Saturday, July 27, 2024

لاہور : اورنج لائن میٹرو ٹرین کے خلاف متاثرین کے مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا

لاہور : اورنج لائن میٹرو ٹرین کے خلاف متاثرین کے مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا
February 7, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے خلاف متاثرین کے مظاہرے تھمنے کا نام نہیں لے رہےآئے روز کسی نہ کسی علاقے کے مکین سڑکوں پر ہوتے ہیں۔ پوسٹل کالونی کے رہائشی بھی مطلوبہ معاوضہ نہ ملنے پر احتجاج پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق  جین مندر کے قریب واقع پوسٹل کالونی کے رہائشیوں نے سڑک بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فی گھر دس لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کروائی گئی  لیکن اب صرف ایک لاکھ رروپے دے کر چپ کرایا جارہاہے۔ حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متاثرین کو ادائیگیوں کے لیے کیمپ تو لگائے گئے ہیں لیکن متاثرین سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے۔