Saturday, July 27, 2024

لاہور : اورنج لائن میٹروٹرین کی زد میں آنیوالی پندرہ کے قریب عمارتیں اپنا تشخص کھوبیٹھیں گی

لاہور : اورنج لائن میٹروٹرین کی زد میں آنیوالی پندرہ کے قریب عمارتیں اپنا تشخص کھوبیٹھیں گی
February 8, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کی زد میں آنیوالی پندرہ کے قریب عمارتیں جہاں اپنا تشخص کھو بیٹھیں گی وہیں کئی تاریخیں عمارتیں ایسی بھی ہیں جن کے نظارے سے آنےوالی نسلیں محروم ہو جائینگی۔ تفصیلات کےمطابق شالامار باغ چوبرجی گلابی چوکی  لکشمی مینشن انارکلی وہ علاقے جنھیں دیکھنے کے لیے نہ صرف اہل وطن بلکہ غیر ملکی بھی لاہور کا رخ کرتے ہیں اورنج لائن میٹرو ٹرین کی زد میں ہیں جہاں ان میں سے بیشتر عمارتوں کو نقصان پہنچے کا خدشہ ہے وہیں لوگ ان تاریخی عمارتوں کے نظاروں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں زندہ دلان لاہور کہتے ہیں کہ صدیوں کی تاریخ دنوں میں ملیا میٹ ہونے جارہی ہے۔ میٹرو ٹرین کے روٹ میں آنے والی سات عمارتیں ایسی ہیں جن کو آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحفظ دیا گیا تھا جبکہ نو عمارتوں کو نیشنل ہیرٹیج آرڈنیس کے تحت تحفظ دیا گیا ہے اقوام متحدہ کی سابق کلچرل نمائندہ فریدہ شہید کہتی ہیں کہ مستقبل کا لاہور لاہور نہیں رہے گا۔ دہشت گردی نے ہمارے رہن سہن کو تو پہلے ہی بدل دیا ہے رہی سہی کسر اورنج لائن ٹرین منصوبے نے پوری کر دی ہے۔