Saturday, July 13, 2024

لاہور: اورنج لائن منصوبے کی کنسٹرکشن کمپنی کے ٹرک نے نوجوان کچل دیا، نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا

لاہور: اورنج لائن منصوبے کی کنسٹرکشن کمپنی کے ٹرک نے نوجوان کچل دیا، نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا
October 20, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) راولپنڈی میں میٹروبس منصوبے کے بعد لاہور میں اورنج لائن منصوبہ نوجوان کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔ داروغہ والا میں پچیس سالہ اشفاق رشتہ دار خاتون کو موٹرسائیکل پر ان کے گھر چھوڑنے جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر اس کی موٹرسائیکل خراب ہو گئی، اسی دوران اورنج لائن منصوبے کی کنسٹرکشن کمپنی کے ٹرک نے اسے کچل دیا جس سے اشفاق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نوجوان کی ہلاکت پر مقامی لوگ اکٹھے ہو گئے اور احتجاج کیا۔ مقامی ایم پی اے اوردیگر حکام موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے اشفاق کے اہلخانہ کے لئے پانچ لاکھ جبکہ کنسٹرکشن کمپنی نے پندرہ لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے۔ اشفاق کی گزشتہ برس شادی ہوئی تھی اور اس کی بیس دن کی بیٹی ہے۔